محمد تسکین
سرینگر/پیر کی رات سے بارشوں کے نتیجے میں گر آئی پسیوں کی وجہ سے بند جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کیا گیا ہے اور درماندہ ٹریفک کو نکالنے کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔
ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے رام بن روہت بسکوترا نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ڈھلواس، مہاڑ، کشتواڑ،شیر بی بی سمیت شاہراہ کے معتدد مقامات پر سڑک سے ملبہ ،کیچڑ اور گر آئے پتھر صاف کئے گئے ہیں اور درماندہ ٹریفک کو بحال کیا گیا ہےـ
انہوں نے گاڑی والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق ہی اپنا سفر کریں۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال، درماندہ گاڑیوں کو نکالنے کا عمل جاری:ٹریفک حکام
