حسین محتشم
پونچھ//ڈسٹرکٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن پونچھ کے بینر تلے ڈاک بنگلہ پونچھ کے کانفرنس حال میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر سردار رندھیر سنگھ نے کی۔اس اجلاس میں پونچھ کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران صحافی برادری کو درپیش مختلف مسائل پر غور و خوص کیا گیا اور اہم فیصلے لئے گئے۔اجلاس کے دوران خصوصی طور پر ایسوسی ایشن کی خالی اسامیوں کو پر کرنے پر غورخوض کیا گیا جس کے بعد ایسوسی ایشن کے تمام کارکنان نے با اتفاق رائے ڈسٹرکٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن پونچھ میں کچھ افراد کو خالی عہدوں پر منتخب کیا گیا ۔اس دوران نریندر سنگھ تلوار کو چیئرمین،پردیپ شرما، رمیش بالی، انوبھو مشری، پردیپ کھنہ کو ایسوسی ایشن کے سرپرست بنایا گیا۔آپ کو بتا دیں کہ ضلع جنرلسٹ ایسوسی ایشن پونچ کے صدر رندھیر سنگھ، سینئر نائب صدر احتشام حسین بٹ، جرنل سیکریٹری، نیاز شاہ ہیں۔ اس دوران راجیش ٹنڈن، منجیت سنگھ، یاسین شمع کو سینئر سکریٹریز کا عہدہ دیا،جہانگیر احمد راجیش کھجوریا کوجوائنٹ سیکرٹریز، وجاہت بخاری سینئر سیکرٹری،محمد آمین گروچنندیپ سنگھ کو سیکرٹری، جب کہ نپن کھجوریہ، شہزاد بھٹ محمد بشیر اسرار کاظمی کو کیشئر، ظاہر عباس، سنجیو شرما، سہیل ڈار تنظیمی سیکرٹریز، گروچرن سنگھ پروندر سنگھ رابطہ کار بنایا گیا۔اس دوران عشرت حسین بٹ کو ترجمان اعلیٰ اور راکیش شرما کو ترجمان بنایا گیا۔ضلع صدر رندھیر سنگھ نے بتایا کہ اس سلسلے کا واحد مقصد ضلع میں صحافیوں کے تحفظات کو دور کرنا، پیشے کی سالمیت کو برقرار رکھنا اور میڈیا پرسنز کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا ایسوسی ایشن نے اخلاقی صحافت کو فروغ دینے اور صحافیوں کو اپنے مسائل پر آواز اٹھانے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔