حسین محتشم
پونچھ// ضلع پولیس پونچھ کے تعاون سے گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ میں ’منشیات کے استعمال کے خلاف اپنے ساتھیوں کی مہم کی دیکھ بھال‘ کے موضوع پر ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ فیس بک ایکس واٹس ایپ ٹیلی گرام ضلع پولیس پونچھ، انسداد منشیات کمیٹی، محکمہ کے تعاون سے جی ڈی سی سرنکوٹ میں منعقدہ ایک روزہ سمپوزیم کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں اس کو منشیات سے دور کرنا اور انہیں پڑھائی اور کھیلوں کی طرف راغب کرنا تھا۔اس دوران جی ڈی سی سرنکوٹ کے انگریزی، جغرافیہ، سیاسیات اور این سی سی شعبوں کے طلباء نے جن میں زہیمہ کوثر، عاصمہ بدر، عمر فاروق ، مصباح ڈار، شامل ہیں نے دئیے گئے موضوع پر اظہار خیال کیا۔موہن شرما ایایس پی پونچھ مہمان خصوصی تھے اور ڈاکٹر رانی مغل پرنسپل جی ڈی سی سرنکوٹ نے تقریب کی صدارت کی۔ ڈاکٹر جاوید منظور، ڈاکٹر اشفاق احمد اور ڈاکٹر تبارک امین خان نے سمپوزیم کے ججز کے طور پر کام کیا۔ اس سمپوزیم میں دس طلباء نے حصہ لیا اور انگریزی، ہندی اور اردو زبانوں میں منشیات کے استعمال اور اس کے مضر اثرات پر تفصیلی تقاریر پیش کیں۔ شرکاء نے ضلع انتظامیہ پونچھ اور ضلع پولیس پونچھ کی منشیات مافیا کے خلاف کامیاب جنگ اور بیداری پروگراموں کے لیے ان کی ستائش کی۔