عظمیٰ نیوز سروس
حیدرآباد//قومی یومِ سائنس کے موقع پر راشٹر پتی نیلایم، سکندرآباد میں 27 اور 28؍ فروری کو سائنسی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،سیول سروسز ایگزامنیشن ریسڈنشیل کوچنگ اکیڈیمی (سی ایس ای) کے طلبہ نے سائنس کوئز مقابلے میں حصہ لے کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 45 کالجوں کی ٹیموں کے درمیان مانو کی ٹیم کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔ کامیابی حاصل کرنے والی اس ٹیم کے اراکین میں ڈاکٹر منہاج احمد، محمد نظیر اور ایس ڈی سہیل شامل تھے۔ ایوارڈ کی اختتامی تقریب میں نمایاں شخصیتیں بشمول ممتاز سائنس داں ڈاکٹر مہتاب ایس بامجی، ڈائرکٹر آئی سی ایم آر، نئی دہلی؛ جے اے چودھری ڈائرکٹر سافٹ ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا، ڈاکٹر کے رجنی پریہ، ڈائرکٹر راشٹرپتی نیلایم شامل تھے۔ 28؍ فروری کو تلنگانہ سائنس فیئر اکیڈیمی کی جانب سے قومی یومِ سائنس 2025 کا مدینہ ایجوکیشن سنٹر، نامپلی میں اہتمام کیا گیا۔ جس میں مانو ماڈل اسکول نویں جماعت کی طالبہ حبیبہ بیگم نے مضمون نویسی میں پہلا انعام حاصل کیا۔ جبکہ گیارہویں جماعت کے طالب علم کو پوسٹر سازی میں تیسرا انعام حاصل کیا۔ مرزا زویا بیگم اور سعدیہ بیگم (گیارہویں جماعت) کے سائنس پراجیکٹ ورک کو ٹی ایس ایف اے کے ساوینیر میں شامل کیا گیا۔ اس پراجیکٹ کے نگران جناب وسیم الدین محمد (پی جی ٹی بائیو ٹکنالوجی)، مانو ماڈل اسکول تھے۔
اردو یونیورسٹی میں روزگار میلہ
عظمیٰ نیوز سروس
حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے زیر اہتمام 16؍ مارچ کو 10 بجے جاب میلے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔سکول برائے تعلیم و تربیت ، مانو کے سالِ آخر کے طلبہ اور دیگر کالجس کے طلبہ بھی شرکت کر سکیں گے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، ڈائرکٹر پلیسمنٹ سیل کے بموجب جاب فیئر کے دوران تعلیمی اداروں کو باصلاحیت ٹیچرس و انسانی وسائل کو منتخب کرنے کا موقع رہے گا۔ توقع ہے کہ بڑی تعداد میں اسکولوں اور تعلیمی ادارے شرکت کریں گے۔ خواہشمند اسکول، تعلیمی ادارے جو اس جاب میلہ میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ 10,000 روپئے فیس ادا کر کے ،رسید [email protected] پر ارسال کرتے ہوئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر محمد یوسف خان (9848171044)، جناب غفران برکاتی (9044145228) اور جناب سمیر پاشاہ (9700064077). سے رابطہ کرسکتے ہیں۔