عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے رہنما اور ایم ایل اے تنویر صادق نے یو ٹی ماڈل کی “نظامی خامیوں” کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پرائیویٹ ممبرز بل کو اسمبلی سیکرٹریٹ نے واپس کر دیا ہے، جس کی وجہ لیفٹیننٹ گورنر کی منظوری کو لازمی قرار دینا بتایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، میں ایک اہم بل پیش کرنا چاہتا تھا – جموں و کشمیر منشیات کے خلاف جنگ اور اسکولوں میں منشیات کی لعنت کے مضر اثرات کی لازمی تعلیم کا بل 2025 (ایل اے بل – پرائیویٹ ممبرز، بل نمبر 2، 2025)۔”
تاہم، چونکہ اس میں مالی معاملات شامل ہیں اور اسے منی بل تصور کیا جاتا ہے، مجھے مطلع کیا گیا ہے کہ مجھے قانون و پارلیمانی امور کے محکمے سے مشورہ لینا ہوگا اور آگے بڑھنے سے قبل لیفٹیننٹ گورنر کی منظوری حاصل کرنی ہوگیـ
بل کے مندرجات اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے جواب کو شیئر کرتے ہوئے، نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ یہ بیوروکریٹک رکاوٹ یو ٹی ماڈل کی “نظامی خامیوں” کی ایک اور یاد دہانی ہےـ یہی وجہ ہے کہ ہم یوٹی ماڈل کی مخالفت کرتے رہے ہیں اور مکمل ریاستی درجے کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
تنویر صادق نے یو ٹی ماڈل نظام کی خامیوں کو اجاگر کیا، منشیات کے خلاف ان کے بل کی واپسی پر اظہار افسوس
