عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے بشنا میں ٹریفک کے ایک بھیانک حادثے میں نو سالہ بچے کی مو ت واقع ہوئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق بشنا کے پٹیاری علاقے میں اتوار کی صبح فوجی کرین اور سکوٹی کے درمیان زور دار ٹکرہوئی جس کے نتیجے میں سکوٹی پر سوار نو سالہ بچے کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت پرنم شرما ولد جیت رائے ساکن بشنا کے بطور کی گئی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔