عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جنوبی ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی دو کمسن خانہ بدوش بچیوں کی نعشیں جموں میں پانی کے کنویں سے بر آمد کر لی ۔ پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس در ج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ دونوں بچیوں کی شناخت 11سال کی آسیہ اور 9سال کی طاہرہ کے بطور ہوئی ہے اور ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ خانہ بندوش کنبے سے تعلق رکھتی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیںعلاقے میں دو بچیوں کی نعشیں موجود ہونے کی اطلاعات ملی جس کے بعد پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی اور انہوںنے دونوں بچیوں کی نعشیں اپنے تحویل میںلی اور ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد انہیں لواحقین کے سپرد کرد یا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔