جاوید اقبال
مینڈھر//سبکدوش ماسٹر صدارت علی خان اتوار کے روز دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کر گئے۔ مرحوم ایک بیدار مغز، دلیر، نڈر اور بیباک شخصیت کے حامل تھے۔ وہ ٹریڈ یونین لیڈر بھی رہے اور ہمیشہ محنت کش اور مظلوم طبقے کے مسائل کے حل کے لئے سرگرم عمل رہے۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ تعزیت کرنے والوں میں ایم ایل اے مینڈھر و ریاستی کابینہ وزیر جاوید احمد رانا، سابق ایم ایل سی مرتضیٰ احمد خان، محمد رشید قریشی، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد احمد ملک، ایڈوکیٹ معروف خان، کانگریس سینئر لیڈر پروین سرور خان، سابق سی ایم او ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر ممتاز بھٹی، ریٹائرڈ سیشن جج سکندر اعظم، پرنسپل جاوید گلشن، وسیم احمد خان، ماسٹر عنایت اللہ خان، محمد رشید مغل، ڈی ڈی سی ممبر انجینئر واجد بشیر خان ٹیکو، عمران ظفر، بی ڈی سی چیئرمین امان اللہ چودھری، سابق سرپنچ قیوم خان، ریٹائرڈ ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر مشتاق خان، محمد اعظم فانی سمیت ٹیچر ایسوسی ایشن مینڈھر، بیوپار منڈل مینڈھر اور دیگر کئی اہم سیاسی و سماجی شخصیات شامل ہیں۔سبھی نے غم زدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔