حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے گاؤں درہ دلیاں کی وارڈ نمبر سات کی ایک خاتون اپنے بچوں کو چھوڑ کر کسی شخص کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی ہے۔اس خاتون کے سسر محمد صادق نے بتایا کہ ان کی بہو رخسانہ کوثر 27 فروری 2025 سے لاپتہ ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ انہوں نے ایک شخص جس کا نام لیاقت حسین ہے کو بچوں کے پڑھانے کے لئے لگایا تھا جہاں اس نے ان کی بہو کو ورغلا کر اسے اغوا کر لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون کا شوہر بیرون ریاست کام کرنے کے لئے گیا ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لیاقت حسین بھی شادی شدہ ہے اور اس کے بھی تین بچے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ کی شکایت جھلاس چوکی اور پولیس تھانہ پونچھ میں درج کی گئی ہے پولیس ان کا بھرپور تعاون کر رہی ہے لیکن تاحال اس خاتون کا کوئی پتہ نہیں چل رہا ہے۔رخسانہ کوثر کے تین بچوں جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے نے روتے روتے اپنی والدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر واپس آجائیں۔