عظمیٰ نیوز سروس
جالندھر//جالندھر کمشنریٹ پولیس نے امریکہ میں مقیم ایک گینگ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے جو 2 اپریل 2024 کو جموں و کشمیر پولیس کے سب انسپکٹر دیپک شرما کے قتل کے سلسلے میں مطلوب تھے۔ایس آئی دیپک شرما کو اپریل 2024 میں جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں پولیس اور غنڈوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران سر میں چوٹیں آئیں۔ بعد میں وہ سرکاری میڈیکل کالج میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ایک اہم پیش رفت میں، جالندھر کمشنریٹ پولیس نے امریکہ میں مقیم سونو کھتری گینگ کے 2 ساتھیوں سکھوندر عرف سکھا اور ہر پریت کو طویل تعاقب اور کراس فائرنگ کے بعد گرفتار کیا اور 2 جدید ترین ہتھیار برآمد کیے۔پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے کہا کہ گرفتار ملزمان 2 اپریل 2024 کو جموں و کشمیر پولیس کے سب انسپکٹر دیپک شرما کے قتل کے سلسلے میں مطلوب تھے۔”