سرینگر//جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے کہاکہ ریاستی درجے کی بحالی کی خاطرکانگریس نے پر امن جدوجہد شروع کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس اہم مسئلے پر بی جے پی ٹال مٹول کی پالیسی اپنا رہی ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس نے جموں صوبے میں ’ہماری ریاستی ہمارا حق‘ کے عنوان سے مہم شروع کی ہے اور اس کے ساتھ لوگ بھی جڑ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی درجے کی بحالی سے ہی لوگوں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
پی سی سی چیف کے مطابق بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ الیکشن عمل مکمل ہونے کے بعد سٹیٹ ہڈ کا درجہ بھی واپس ملے گا لیکن بی جے پی کا یہ وعدہ بھی جملہ ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر مرکزی حکومت جلدازجلد ریاستی درجے کی بحالی کا فیصلہ نہیں لیتی تو کانگریس سڑکوں پر آنے کے لئے بھی تیار ہے۔
بجٹ سیشن شروع ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں طاریق قرہ نے کہاکہ حیرانگی اس بات کی ہے کہ ابھی تک بزنس رولز فریم نہیں کئے گئے۔
پی سی سی چیف نے کہا:’جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے لیڈران کو سٹیٹ ہڈ کی بحالی کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔