عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی دو نابالغ لڑکیاں بری براہمنا، جموں میں پانی سے بھرے گڑھوں میں گر کر جاں بحق ہو گئیں ـ
ذرائع نے بتایا کہ یہ دونوں خانہ بدوش لڑکیاں، جن کی عمر تقریباً 10 اور 11 سال تھی، مبینہ طور پر غیر قانونی کان کنی کے نتیجے میں بننے والے پانی سے بھرے گڑھوں میں ڈوب گئیں۔
حکام کے مطابق ان کی لاشیں اتوار کی صبح برآمد کی گئیں۔
دریں اثنا، پولیس نے معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔