عاصف بٹ
کشتواڑ// سنیچر کی صبح کشتواڑ پاڈر شاہراہ بھاری پسی کی زد میں آنے کے بعد آمدورفت کیلئے بند کردی گئی۔ پتھرنکی کے مقام پر سنگرہ پل کے قریب پہاڑی کا بڑا حصہ ڈھہ گیا ہے جسکے سبب سڑک کو نقصان پہنچا۔ حکام نے اس سڑک کو سفر کے لیے غیر محفوظ قرار دیا ہے اور عوام الناس بالخصوص ناگسینی اور ملحقہ علاقوں سے آنے والوں سے تاکید کی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک اس سڑک پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ملبے کو ہٹانے و سڑک کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں،سڑک پر سفر کرنے والے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے سفر کرنے سے قبل مقامی پولیس و انتظامیہ سے رابطہ کریں ۔