عشرت حسین بٹ +حسین محتشم
پونچھ// جمعرات کو ضلع پونچھ کے کلائی علاقہ میں زائیلوگاڑی کو پیش آئے سڑک حادثے میں جہاں گیارہ لوگ سوار تھے ان میں سے سات لوگوں کو پولیس نے پہلے ہی روز زندہ بازیاب کیا تھا جبکہ جمعہ کو ایک مرد کی لاش کو پولیس این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے برآمد کیا تھا اور سنیچر کی صبح ان میں سے ایک اور خاتون کی لاش کو پونچھ کے ڈنگلہ دریا سے بر آمد کیا گیا۔ ایس ایس پی پونچھ شفقت حسین کے مطابق اس خاتون کی شناخت شاہین اختر زوجہ کرامت حسین ساکنہ منجاکوٹ راجوری کے طور پر کی گئی ہے جسے بعد ازاں ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا جہاں سے اُسے قانونی لوازمات کے بعد آخری رسومات کے لئے اس کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا۔ بتا دیں کہ ابھی بھی ایک خاتون اور دو روزہ نو مولود بچہ لاپتہ ہیں جن کی تلاش مسلسل پولیس ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگ کر رہے ہیں۔