عشرت حسین بٹ
پونچھ// جمعرات کو دیر شام گئے پونچھ ضلع کے کلائی علاقہ میں ایک زائلو گاڑی دریا برد ہوئی تھی اور اسے ایک کو دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس دوران ایس ایس پی پونچھ شفقت حسین کی سربراہی میں پولیس ،این ڈی آر ،ایف ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا اور جمعرات کو سات افراد کو زخمی حالت میں دریا سے بازیاب کر لیا گیا تھا جن میں سے تین شدید زخمیوں کو علاج کے لئے میڈیکل کالج راجوری لے جایا گیا تھا جہاں وہ ابھی بھی زیر علاج ہیں جبکہ باقی زخمیوں کا علاج ضلع ہسپتال پونچھ میں چل رہا ہے جمعہ کو بھی پولیس کے ساتھ ساتھ این ڈی آر ایف ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کی جانب سے چلایا گیا جس دوران عبدل عزیز ولد فیض حسین سکنہ پھاگلہ سرنکوٹ نامی شخص کی نعش کو برآمد کیا گیا بتا دیں کہ اس دوران دو خواتین سمیت ایک نو مولود بچے کی لاشیں ابھی تک بازیاب نہیں ہوئی ہیں پولیس کے مطابق ان کی شناخت کالیا بیگم اور شاہینہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے اور ان کے ساتھ ایک نو مولود بچہ بھی شامل ہے۔ دریں اثنا حکام نے جموں پونچھ شاہراہ کو سڑک پر بھاری پسیاں گر آنے کی وجہ سے جمعہ کو نصف دن گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے سرنکوٹ سے کلائی تک بند رکھا اور بعد دوپہر سڑک سے پسیاں اور بھاری ملبہ صاف کرنے کے بعد کھول دیا اس دوران ہزاروں مسافر بھی درماندہ رہے۔