عظمیٰ نیوز سروس
لکھنو//وزارت صنعت و داخلی تجارت نے ایوانا کیپٹل، لیٹس وینچر، کرناٹکا ڈیجیٹل اکانومی مشن ایچ ڈی ایف سی سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے ’اسٹارٹ اپ مہا رتھی چیلنج‘کا آغاز کیا ہے، جو اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کے دوسرے ایڈیشن کا حصہ ہے۔ یہ ایک اہم پہل ہے جس کا مقصد ہندوستان کے ہر کونے میں اسٹارٹ اپس کو فنڈنگ، رہنمائی اور اسٹریٹجک مشورے کے ذریعے مضبوط بنانا ہے، اور یہ چیلنج ہندوستان کے طویل المدتی وژن “وکست بھارت” 2047 کی طرف قدم بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ اس چیلنج میں 30 کروڑ روپے تک کے فنڈ تک رسائی، صنعت کے ماہرین سے رہنمائی، اور عالمی سطح کے سرمایہ کاروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، نئے ریاستوں اور یونین ٹریٹریز کے منفرد اسٹارٹ اپس کے لیے خصوصی انعامات بھی دیے جائیں گے۔اسٹارٹ اپ مہا رتھی ‘رائزنگ ٹوورڈس وکست بھارت کا مقصد 11 اہم شعبوں جیسے اے آئی اور ڈیپ ٹیک، بایوٹیک اور ہیلتھ ٹیک، گیمنگ اور اسپورٹس، فِن ٹیک، انکیوبیٹرز اور ایکسیلیریٹرز، موبیلٹی، ایگریکٹیک، بی ٹو بی اور پریسیژن مینوفیکچرنگ، ڈی ٹو سی، کلائمٹ ٹیک، اور ڈیفنس اینڈ اسپیس ٹیک کے شعبوں میں نئے کاروباری افراد کے لیے دروازے کھولنا ہے۔ یہ پروگرام وزیر تجارت و صنعت کے اعزاز میں منعقد کیا جائے گا اور اس کا مقصد اسٹارٹ اپس کو اپنے آپریشنز کو بڑھانے اور ہندوستان کی ٹیکنالوجی اور معیشت میں ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے ضروری وسائل فراہم کرنا ہے۔ اس پہل کے ذریعے منتخب ہونے والے اسٹارٹ اپس کو اسٹارٹ اپ انڈیا کے ذریعے عالمی مارکیٹوں تک رسائی، صنعت کے ماہرین سے رہنمائی، سرمایہ کاروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے مواقع، اور DPIIT کی جانب سے قومی سطح کی پہچان حاصل ہو گی۔مقابلہ ایک منظم، کثیر مرحلہ انتخابی عمل کے تحت ہو گا، جو 26 فروری 2025 کو درخواستوں کے آغاز سے شروع ہو گا اور 3-5اپریل 2025 کو بھارت منڈاپم، نئی دہلی میں ایک خصوصی لائیو پچنگ فائنل کے ساتھ ختم ہو گا۔ ہر اسٹارٹ اپ جو گرینڈ جیوری رانڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا، اسے 1 لاکھ روپے کی ضمانتی رقم ملے گی، جب کہ ہر شعبے سے بہترین دو اسٹارٹ اپس کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، اور اگلے پانچ کو 5 لاکھ روپے ہر ایک ملیں گے۔ ہر ٹریک میں اگلے پانچ اسٹارٹ اپس کو 3 لاکھ روپے ہر ایک تک کی رسائی حاصل ہو گی، اور مالی گرانٹس کے علاوہ، شرکت کرنے والے اسٹارٹ اپس کو ماہر رہنمائی اور سرمایہ کاروں تک رسائی حاصل ہو گی۔اسٹارٹ اپس https://www.startupindia.gov.in/content/sih/en/ams-application/challenge.html?applicationId=67bdbb76e4b0c167e9f99da2پردرخواست دے سکتے ہیں۔