غلام نبی رینہ
کنگن/ صحت افزا مقام سونہ مرگ میں ڈھائی فٹ ،ذوجیلا میںچار فٹ ،دراس ڈھائی فٹ ،گگن گیر دوفٹ ،کلن میں ڈیڑ فٹ ،گنڈ میں ایک فٹ ،کنگن گنہ ون میں سات اینچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔
برفباری کی وجہ سے سرینگر لداخ شاہراہ چوتھے روز بھی آمدورفت کے لئے بند ہے ۔ ادھر برف باری کے نتیجے میں تحصیل گنڈ اور سونمرگ کے مضافاتی علاقوں میں گذشتہ دو روز سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جبکہ پینے کے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوگئی ہےجس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔تاہم سونمرگ سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت بلا خلل جاری ہے۔
صحت افزا مقام سونہ مرگ میں ڈھائی فٹ برف ریکارڈ،سرینگر لداخ شاہراہ چوتھے روز بھی بند
