عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں 4 شاپنگ کمپلیکس خاکستر جبکہ ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔ذرئع نے بتایا کہ حاجن کے شیخ محلے میں جمعرات کی شب ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل واقع دیگر ڈھانچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ آگ کے شعلے اس قدر بلند تھے کہ ان کو دور دور سے دیکھا جا سکتا تھا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں چار شانگ کملیکس خاکستر اور ایک مکان کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔