شاہنواز
ریاسی //ضلع ریاسی کی تحصیل چسانہ کے طولی لوہرعلاقے سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ پیوتر سنگھ ولد سورج سنگھ سکنہ طولی اپنے مامو کے ساتھ گھر جا رہا تھا، تاہم سنگور نالہ عبور کرتے ہوئے بچے کا ہاتھ اپنے مامو سے چھوٹ گیا اور وہ نالے میں بہہ گیا۔ اس حادثے کے بعد علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی۔مقامی لوگوں نے کڑی مشقت کے بعد بچے کی لاش نالہ سے برآمد کی۔ یہ واقعہ دو روز کی مسلسل بارشوں کے بعد پیش آیا، جنہوں نے علاقے میں تباہی مچائی۔ اس قدرتی آفت نے لوگوں کی زندگیوں کو شدید متاثر کیا اور علاقے میں غم کا ماحول ہے۔