عشرت حسین بٹ
سرنکوٹ // جمعرات کو بعد دوپہر ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے علاقہ بفلیاز میں ٹپر سڑک حادثے میں ڈرائیور موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک ٹپر زیر نمبر Jko2BC 3245 بفلیاز کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک کھائی میں جا گرا جس کی وجہ سے ٹپر کاڈرئور موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا جس کی شناخت سرور خان ولد فیض اکبر خان سکنہ بفلیاز سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ ایس ایچ او سرنکوٹ نے بتایا کہ بعد ازاں مرنے والی کی نعش کو سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ لے جایا گیا جہاں سے اُسے قانونی لوازمات کے بعد آخری رسومات کے لئے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پولیس تھانہ سرنکوٹ میں ایک کیس بھی درج کیا گیا۔