عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ریلوے پولیس نے پٹھانکوٹ میں جموں و کشمیر جانے والی ایک ٹرین سے بیگ سے پانچ پستول اور دس خالی کارتوس برآمد کر لیے۔ پولیس کو ٹرین میں ایک بیگ ملا، جسے ضبط کرنے کے دوران جی آر پی ٹیم نے پٹھانکوٹ کینٹ اسٹیشن پر پانچ پستول اور دس خالی کارتوس برآمد کیے۔
ملوا ایکسپریس دہلی سے جموں و کشمیر کی طرف آرہیتھی۔ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری کر دی ہیں۔
ریلوے پولیس نے پٹھانکوٹ میں ٹرین سے 5پستول، 10خالی کارتوس برآمد کر لئے
