عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے اپنے ایک بیان میں جامع مسجد سرینگر میں ڈاکٹر سبطین مسعودی کی نماز جنازہ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک اور غلط اور مذہبی معاملات میں بے جا مداخلت قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف رجعت پسند ہیں بلکہ خطے میں حالات معمول پر لانے کے دعوؤں کے کھوکھلے پن کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔یہ خاص طور پر اس قسم کے اقدامات ہیں جو حکام کے امن اور استحکام کے اپنے دعووں پر اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ پولیس یہ سمجھنے میں ناکام رہتی ہے کہ ایسے بنیادی حقوق کو محدود کرنے سے عوام کے اعتماد اور خیر سگالی کو مزید نقصان پہنچتا ہے۔
جامع مسجد سری نگر میں نمازجناز ہ پر پابندی مذہبی معاملات میں مداخلت: نیشنل کانفرنس
