عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے جمعرات کو یہاں بجلی فیس میں اضافے اور غیر طے شدہ بجلی کٹوتی کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور کچھ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بجلی بلب اور بینرس بھی اٹھا رکھے تھے۔ گرچہ انہوں نے پارٹی دفتر سے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم انہیں پولیس نے روک دیا۔
اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر منتظر محی الدین نے میڈیا کو بتایاہم پر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں فیس نہ بھرنے کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کے بجلی کنکشن کاٹے جا رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ماہ رمضان کے پیش نظر ان کو قسطوں میں بجلی فیس ادا کرنے کا موقع دیا جائے اور جو مارچ تک محکمے نے ایمنسٹی رکھی ہے اس کی مدت کو مزید بڑھایا جائے۔
انہوں نے کہاہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ بجلی فیس میں کمی کی جائے۔ان کا کہنا تھاجو حکومت نے 2 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جب تک اس وعدے کو عملی جامہ پہنایا جائے تب تک لوگوں کو کوئی سہولیت ملنی چاہئے۔موصوف لیڈر نے کہا کہ اپنی پارٹی لوگوں کے مطالبات کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرے گی۔
اپنی پارٹی کا سری نگر میں بجلی معاملے کو لے کر احتجاج
