عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ڈیجیٹل پولیسنگ کی جانب ایک جدید قدم اٹھاتے ہوئے، پولیس اسٹیشن کھریو نے پہلی بار ایک الیکٹرانک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ای-ایف آئی آر) درج کی، جو ای میل کے ذریعے موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔
یہ شکایت مشتاق احمد بھٹ، ساکن نیو کالونی کھریو، نے درج کرائی، جس میں انہوں نے عادل احمد بھٹ اور بلال احمد بھٹ، دونوں ساکنان نیو کالونی کھریو، پر اپنے پورے خاندان پر حملہ کرنے اور انہیں زخمی کرنے کا الزام لگایا۔
شکایت گزار نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر پی ایچ سی کھریو کی او پی ڈی پرچی اور آدھار کارڈ کی کاپی فراہم کی۔
شکایت کا جائزہ لینے کے بعد پولیس نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ای-ایف آئی آر درج کی، جو کیس ایف آئی آر نمبر 17/2025 کے تحت پولیس اسٹیشن کھریو میں متعلقہ دفعات کے مطابق درج کی گئی ہے۔
ڈیجیٹل پولیسنگ :اونتی پورہ پولیس نے پہلی بار بذریعہ ای میل ای-ایف آئی آر درج
