سمت بھارگو
راجوری//خطے میں سیکورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیو، جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) وائٹ نائٹ کور، میجر جنرل منیش گپتا، جی او سی کاؤنٹر انسورگنسی فورس (سی آئی ایف) رومیو کے ہمراہ دیرہ کی گلی پہنچے اور موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران، لیفٹیننٹ جنرل سچدیو نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں فوجیوں کی غیر متزلزل وابستگی اور عزم کی تعریف کی۔جی او سی کا یہ دورہ پیر پنجال کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشنز کے دوران کیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں سرگرم دہشت گردوں کو ٹریک کر کے انہیں ختم کرنا ہے۔دیرہ کی گلی، جو راجوری اور پونچھ اضلاع کی سرحد پر واقع ایک گھنی جنگل پر مبنی پہاڑی چوٹی ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کے حوالے سے حساس سمجھا جاتا ہے۔