Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

نئی نسل سنگ بازی بھول چکی ملی ٹینٹوں میں مقامی بھرتی صفر، کوئی کمانڈر زندہ نہیں:ایل جی سنہا

Mir Ajaz
Last updated: February 25, 2025 11:07 pm
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ ملی ٹینٹ گروپوں میں مقامی بھرتی صفر پر آ گئی ہے اور کشمیر میں کسی بھی تنظیم کا کوئی کمانڈر زندہ نہیں ہے۔ ایک نیشنل چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا’’سیکورٹی فورسز ایک واضح رہنما اصول پر عمل کر رہی ہیں:بے گناہوں کو ہاتھ نہ لگائیں، مجرموں کو نہ بخشیں‘‘۔ملی ٹینٹوںکے جموں خطے پر توجہ مرکوز کرنے کا ذکر کرتے ہوئے، ایل جی سنہا نے کہا’’جموں کبھی بھی ایک چیلنج نہیں تھا، لیکن توجہ کشمیر پر منتقل ہو گئی تھی۔ ہمارے پڑوسی ملک نے لوگوں کو دراندازی کرنے اور جموں خطے میں امن کو خراب کرنے میں کردار ادا کیا، لیکن ہم امن قائم کرنے کے لیے تیار ہیں‘‘۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ’’جموں کے لوگ قوم پرست ہیں اور وہ ملی ٹینسی کو کبھی برداشت نہیں کریں گے‘‘۔ملی ٹینٹوںکے حامیوں کے خلاف کارروائی پر ایل جی سنہا نے کہا’’ہمیں ملی ٹینسی کے ماحولیاتی نظام کا صفایا کرنا ہوگا‘‘۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ملی ٹینسی کی حمایت کرنے پر 76سرکاری ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات نے خطے میں امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ایل جی سنہا نے سیکورٹی فورسز کے درمیان بہتر تال میل کی تعریف کی، جس نے ملی ٹینسی سے کامیابی سے نمٹنے میں تعاون کیا ہے۔
کوئی ہڑتا ل کیلنڈر نہیں، صرف کاروباری کیلنڈر
کشمیر کے ثقافتی اور سیاحت کے شعبے کی بحالی کے بارے میں، سنہا نے کہاکہ بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوئی ہےاور سینما ہال 32 سال بعد خطے میں دوبارہ کھل گئے ہیں۔ G20سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے بعد کشمیر آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ بشمول لیجنڈز لیگ متعارف کرائی گئی تھی اور اب کوئی “ہڑتال کیلنڈر” نہیں رہا بلکہ صرف ایک “کاروباری کیلنڈر”رہا ہے۔انہوںنے کہا’’نئی نسل پتھراؤ کو بھول گئی ہے، اور 35برسوںمیں پہلی بار محرم کے جلوسوں کی اجازت دی گئی۔ لوگ تشدد سے تنگ آچکے ہیں‘‘۔
ترقی کے معاملہ پر ایک ہی صفحہ پر
چیف منسٹر اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان کسی بھی تنازعہ کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئےانہوں نے واضح کیا’’جب جموں و کشمیر کی ترقی کی بات آتی ہے تو ہم ایک صفحے پر ہیں‘‘۔انہوں نے لوگوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ کے ایوان میں اس کی تصدیق کی ہے اور یہاں تک کہ وزیر اعظم نے بھی یقین دلایا ہے کہ ریاست کو بحال کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ گورننس کو شفاف اور جوابدہ بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات نے نظام پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی شرح نمو میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور فضول خرچی کو کم کیا گیا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر پولیس کی بھی یہ بتاتے ہوئےتعریف کی کہ یہ ملک کی دیگر پولیس فورسز سے مختلف ہے اور یہ کہ سیکورٹی فورسز نے امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انکاکہناتھا’’گزشتہ سال، ہم نے 92,000منصوبے مکمل کیے ہیں۔ انتخابات پرامن تھے، اور 35 برسوںمیں پہلی بار انتخابی مہم رات 11بجے تک جاری رہی‘‘۔بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو اجاگر کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ’’ جموں و کشمیر کی ترقی میں کنیکٹیویٹی نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں کروڑوں روپے کے منصوبے لاگو کیے جا رہے ہیں۔ جموں اور سری نگر کے درمیان کا فاصلہ اب چار گھنٹے میں طے کیا جا سکتا ہے۔ زوجیلا ٹنل 2026 تک مکمل ہو جائے گی۔ ریل رابطے کا افتتاح وزیر اعظم مودی جلد ہی کریں گے، اور سری نگر سے روزانہ 126 پروازیں چلانے کے ساتھ ہوائی رابطے میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی پھیل گئی ہے، جس میں زیادہ تر علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے، اور جموںوکشمیرآن لائن خدمات میں پہلے نمبر پر ہے‘‘۔
70فیصد آبادی زراعت و باغبانی سے وابستہ
معیشت کا ذکرکرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کی 70 فیصد آبادی زراعت اور باغبانی سے وابستہ ہے، جس میں 13 لاکھ خاندان کاشتکاری پر منحصر ہیں۔انکاکہناتھا کہ ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پلان کا مقصد جموں و کشمیر کے جی ڈی پی میں کسانوں کے تعاون کو دوگنا کرنا ہے۔ انہوں نے بہت سے رجعت پسند قوانین کو منسوخ کرنے کا سہرا وزیر اعظم مودی کو دیا جو پہلے سرمایہ کاری میں رکاوٹ تھے۔
۔33,000کروڑ روپے مالیت کے صنعتی منصوبے جاری
منوج سنہا نے کہا’’1947سے 2021تک جموں و کشمیر میں صرف 14,000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔ تاہم، بڑے پیمانے پر مراعات کے ساتھ نئی صنعتی سکیم کے تحت یہاںسرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ فی الحال33ہزارکروڑ روپے کے صنعتی منصوبے جاری ہیں، جن میں 10ہزارکروڑ روپے کے منصوبے پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔انہوں نے سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے ایک لینڈ بینک کے قیام کا بھی تذکرہ کیا اور یقین دلایا کہ جو لوگ پہلے زمین حاصل کرنے سے قاصر تھے انہیں جلد ہی مل جائے گی۔انہوںنےکہا کہ جموں و کشمیر میں 2.36 کروڑسیاحوںکے ساتھ سیاحت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انکا کہناتھا’’بہت سے لوگ جو ایک ہی ہوٹل کے مالک تھے، اب پچھلے چار برسوںمیں ایک اور ہوٹل بنا چکے ہیں۔ پشمینہ اور قالین کی برآمد دوگنی ہو گئی ہے اور باغبانی کی مصنوعات مشرق وسطیٰ تک پہنچ رہی ہیں‘‘۔انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے تحت جموں و کشمیر مسلسل تین برسوںسے سب سے زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا خطہ رہا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
میرواعظ عمر فاروق کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا ناقابل فہم: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے: ایل جی کویندر گپتا
برصغیر
پولیس سربراہ نے ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ لیا
تازہ ترین
پہلگام معاملہ پر پارلیمنٹ میں دو دن ہو بحث: کانگریس
برصغیر

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025
صفحہ اول

امن و قانون وزارت داخلہ کے پاس رہنا چاہئے وزیر اعلیٰ کیساتھ تعلقات خوشگوار

July 17, 2025
صفحہ اول

منوج سنہا کی وزیر اعظم سے ملاقات جموں و کشمیر کے ا ہم معاملات پر گفت و شنید

July 17, 2025
صفحہ اول

سرحدوں،دفاعی افواج یا عام شہریوں کو چھیڑنا مہنگا سودا گڑبڑ کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے:امیت شاہ

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?