عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں ایک پاورلوم فیکٹری میں اپنے ساتھی کارکن کو قتل کرنے کے الزام میں 21 سالہ شخص کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے گرفتار کر لیا گیا ہےـ
ملزم، صابر رحمت اللہ انصاری، جو بہار کے مشرقی چمپارن کا رہائشی ہے، پر الزام ہے کہ اس نے 4 فروری کو اتر پردیش کے نیرج کمار گوپیناتھ وشوکرما کو لوٹنے کے بعد حملہ کیا تھا۔ زخمی حالت میں نیرج نے 18 فروری کو دم توڑ دیا۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک مہم شروع کی اور اس کی نقل و حرکت کو مہاراشٹر سے دہلی اور پھر جموں و کشمیر تک ٹریک کیا۔ تکنیکی نگرانی اور جموں کشمیر پولیس کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں اتوار کو اننت ناگ کے لال چوک میں ایک بیکری دکان سے اسے گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک چوری شدہ موبائل فون اور ₹29,000 نقد برآمد کیے ہیں۔ انصاری کو مزید تفتیش کے لیے واپس مہاراشٹر لے جایا گیا ہے۔
اپنےساتھی کے قتل کا ملزم اننت ناگ سے گرفتار
