عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پاکستان زیر قبضہ جموں وکشمیر(پی او جے کے) رفیوجی فرنٹ نے پیر کو یہاں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی ‘بھارت ماتا کی جئے’، ‘ہماری مانگیں پوری کرو’ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی مظاہرین نے میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کہا ‘آج ہمارے احتجاج کا مقصد یہ ہے کہ جو نئی حکومت آئی ہے ہم انتظار میں تھے کہ اب ہمارے لئے کچھ کیا جائے گا لیکن وہ سب بھول گئے’۔انہوں نے کہا ‘جے پی سی سفارشات پر جو 30 لاکھ روپیہ منظور ہوا تھا اس رقم کو اب تک پورا واگذار نہیں کیا گیا ہے اس کو واگذار کیا جانا چاہئے’۔
ان کا کہنا تھا ‘جن لوگوں کے پاس اب تک زمین نہیں ہے ان کو زمین ملنی چاہئے اور جن کے پاس رہنے کے لئے مکان نہیں ہیں ان کو مکان ملنے چاہئے’۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا ‘ہماری 24 سیٹیں تھیں،اسمبلی نشستوں کی حد بندی ہوگی اب ہمیں ایک سیٹ ملی ہے’۔
انہوں نے کہا ‘ہمیں کم سے کم بارہ سیٹیں ملنی چاہئے جس کا ہم حق رکھتے ہیں’۔
ان کہنا تھا ‘ہمارے بچے بے روز گار ہیں ہمیں نوکریوں، ایجوکیشن میں ریزرویشن ملنی چاہئے’۔
ایک خاتون احتجاجی نے کہا: ‘جن کے پاس زمین نہیں ہے ان کو زمین جلد ملنی چاہئے’۔
انہوں نے کہا ‘ہماری وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے اپیل ہے کہ وہ ہماری بات سنیں’۔
پی او جے کے رفیوجی فرنٹ کا جموں میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج
