تسکین وانی+نواز رونیال
رام بن/رام بن میں ایک ٹاٹا سومو زیر نمبر JK19A-1331 جو چبہ سے رام بن کی طرف آرہی تھی، آج صبح تقریباً 10:15 بجے گلی اپر نیرا کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں ایک خاتون سنکیشا دیوی زوجہ راگھبیر سنگھ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ نعش کو ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ضلع اسپتال رام بن لے جایا گیا۔ زخمیوں کی شناخت پتیال سنگھ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جموں منتقل کیا گیا ـ
زخمی سورجیت سنگھ ولد چین سنگھ ڈرائیور، چین سنگھ ولد کرشن لال، سنتوک سنگھ ولد جانکی داس،امر جیوتی دختر بدری ناتھ،سیما دیوی زوجہ اوم پرکاش،راگھبیر سنگھ ولد کرشن لال،راج گوپال سنگھ ولد کاکا رام، کہر سنگھ ولد امر چند، رنگیل سنگھ ولد چین سنگھ، ودیا دیوی زوجہ آنچل سنگھ،منیکا دیوی دختر راگھبیر سنگھ کے بطور ہوئی ہےـ
پولیس نے حادثے کے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
رام بن میں سڑک حادثہ، ایک خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمی
