عظمیٰ نیوز سروس
چندی گڑھ//آرینز گروپ آف کالجز چندی گڑھ کے قریب اور خطے کے5اعلیٰ ہسپتالوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔راجپورہ اور زیرکپور خطہ کے 5ہسپتالوں کے نمائندوں بشمول منجو شرما، نرسنگ ہیڈ اور پونم وششت، ایچ آر ہیڈ، نیلم ہسپتال ڈاکٹر ستیندر پال سنگھ، چیئرمین، گرو نانک ہسپتال، ڈاکٹر سربجیت سنگھ، چیئرمین، سمرتا ہسپتال، ڈاکٹر سنی سنگلا اور چیئرمین لائف کیئر ہسپتال، پلاوی جے پی ہسپتال نے آرینز کے ساتھ اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ پرنسپل آرینز انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ ندھی چوپڑانے کہا کہ مفاہمت نامے کا مقصد بی ایس سی کے ہمارے طلبا کو بہتر طبی نمائش فراہم کرنا ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی مانگ بڑھ رہی ہے، اور ڈبلیو ایچ او نے 2030تک 11ملین ہیلتھ ورکروں کی متوقع کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔ ڈاکٹر گریما ٹھاکر ڈپٹی ڈائریکٹر، آرینز گروپ، ہمانشی، نرسنگ کوآرڈی نیٹر آشو شرما، کوآرڈی نیٹر آرینز موجود تھے۔