عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں ضلع کے بشناہ میں ایک نابالغ لڑکی اپنے گھر میں پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی۔
سرکاری ذرائع نےبتایا کہ 14 سالہ نویں جماعت کی طالبہ کی لاش اس کے گھر میں مشکوک حالات میں ملی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ تحصیل بشناہ، ضلع جموں کے گاؤں محمودپورکی رہائشی تھی۔
دریں اثنا، پولیس نے معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔