عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرحدی علاقے بفلیاز میں زنگ آلودہ موٹار شیل کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج صبح معمول کی پیٹرولنگ کے دوران بی ایس ایف جوانوں نے فضل آباد بفلیاز کے نزدیک ایک موٹار شیل دیکھا جس کے متعلق فوری طورپر بی ڈی ایس کو مطلع کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اطلاع موصول ہوتے ہی بی ایس ایف کی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے اس زنگ آلودہ شیل کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
پونچھ میں موٹار شیل کو ناکارہ بنایا گیا
