عظمیٰ ویب ڈیسک
بیجبہاڑا /جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بیجبہاڑا علاقے میں ایک غیرمقامی مزدور پراسرار حالات میں مردہ پایا گیاـ
متوفی کی شناخت کرشنا کرمال عمر31 برس ولد دنیشور کرمال، ساکن جھارکھنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔
وہ بیجبہاڑاکے کنجی گنڈ علاقے میں ایک سڑک پر مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ لاش کو طبی و قانونی کارروائیوں کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے ـ