عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر یوتھ نیشنل کانفرنس ضلع بڈگام کے عہدیداروں اور کارکنان کا ایک غیر معمولی اجلاس آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقد ہوا۔ جس کی صدارت پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر اور ایم ایل اے حضرت بل سلمان علی ساگر نے کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ نوجوانوں کو ملک اور قوم کے مستقبل کے معمار ٹھہرایا ہے اور ہمیشہ ہماری پُرخلوص قیادت نے نوجوانوں کو پارٹی میں کام کرنے کی ترغیب اور حوصلہ افزائی کرتے آئے ہیں۔
سلمان نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے ہر وقت اس بات پر زور دیا ہے کہ نوجوانوں کو زیادہ سے آگے لایا جائے اور پارٹی میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت پر زور دیتے رہے۔
انہوں نے یوتھ ونگ سے وابستہ عہدیداروں اور کارکنوں کو حالیہ اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کیلئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔ آپ کی دن رات کی محنت سے پارٹی کو شاندار کامیابی نصیب ہوئی اور جموں وکشمیر کے عوام کو خدمت کرنے کا موقعہ فراہم ہوا۔سلمان علی ساگر نے کہاکہ ہمیں ضمنی چناؤ اور پنچایت و بلدیاتی انتخابات کیلئے ابھی سے ہی تیاری کرنی چاہئے۔
ضمنی چناؤ، پنچایت و بلدیاتی انتخابات کیلئے کمربستہ رہیں:سلمان ساگر
