عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ آنے والا بجٹ سیشن عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مطالبات ایک ہی بار میں پورے نہیں کیے جا سکتے کیونکہ جموں و کشمیر کے عوام نے ہمیں پانچ سال کا وقت دیا ہے تاکہ ہم مسائل کو حل کر سکیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اُترنے کی اپنی پوری کوشش کر رہی ہے۔یہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اُتر سکیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال کا وقت دیا ہےنہ کہ تمام مطالبات صرف پہلے بجٹ سیشن پورکرنے کو کہا ہے ہاہم اچھا آغاز ہوگا جو مستقبل میں عوام کے مسائل کے حل کی مضبوط بنیاد رکھے گا۔
پونچھ ضلع میں بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بارے میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ اچھا ہے کہ دونوں ممالک کی افواج نے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فلیگ میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ اچھا اقدام ہے ۔
آنےوالابجٹ سیشن عوامی مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا: عمرعبداللہ
