عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے جمعے کو اپنے تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کی خاطر کئی اہم تقرریوں کا اعلان کیا۔
اطلاعات کے مطابق پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی عمر ان رضا انصاری نے پارٹی کو مزید فعال بنانے اور عوام کے ساتھ موثر روابط کو یقینی بنانے کی خاطر اہم تقرریوں کا باضابط طورپر اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ عاصف لون اور منیب قریشی اب پارٹی کے ترجمان ہونگے جو پارٹی کی پالیسیوں کے بارے میں میڈیا کو آگاہی فراہم کرتے رہیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تصدق یاسین میڈیا تعلقات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ پارٹی صدر سجاد لون کے سیاسی سیکریٹری کے طورپربھی اپنی خدمات انجام دیں گے۔
مزید براں سہیل میر کو سوشل میڈیا کواڈنیٹر کے طورپر نامزد کیا گیا جنہیں سوشل میڈیا اور آن لائن رسائی کو منظم کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
پیپلز کانفرنس نے اہم تقرریوں کا اعلان کیا
