عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/سرحدی کشیدگی میں اضافے اور حالیہ جھڑپوں کے بعد، بھارت اور پاکستان کی افواج آج ایک فلیگ میٹنگ منعقد کرنے جا رہی ہیں۔
یہ ملاقات لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چنکادا باغ کراسنگ پوائنٹ، ضلع پونچھ میں ہوگی، جس میں دونوں ممالک کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ اجلاس حالیہ فائرنگ، سنائپنگ اور آئی ای ڈی دھماکوں کے تناظر میں طے پایا ہے، جو راجوری، پونچھ اور جموں اضلاع میں پیش آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افواج کے سینئر افسران کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
سرحدی کشیدگی کے دوران ہندپاک افواج کی پونچھ میں فلیگ میٹنگ
