حسین محتشم
پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی نے بجٹ پر ایک مباحثے کا اہتمام کیا۔اس مباحثے کی صدارت پارٹی کے ضلع صدر گوردیپ سنگھ خالصہ نے کی جبکہ اس موقعہ پر سینئر لیڈر چودھری عبدالغنی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر طاہر چودھری مہمان خصوصی تھے۔ اس دوران مقررین نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے اس بار کے بجٹ کو ملک کے عوام کے لئے فائدہ مند قرار دیا اور کہا کہ اس بجٹ سے عام لوگوں کو کافی فائدہ ملے گا۔پارٹی کے عہدیداروں نے بجٹ کے فوائد کے بارے میں عام لوگوں تک معلومات پہنچانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے 2025-26 کے مرکزی بجٹ پر بجٹ کا مقصد ہی لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔اس موقعہ پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد پر زور دیا گیا کہ وہ بجٹ کے بارے میں عام لوگوں کو ہونے والے فوائد کے بارے میں جانکاری دیں۔ گوردیپ سنگھ خالصہ ضلع صدر پونچھ تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انے والے دنوں میں اس حوالے سے مختلف مقامات پر پروگرام منعقد کر کے لوگوں کو بجٹ کے حوالے سے بیدار کرنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر راجیش رینا سابق ضلع صدر، پرویز چوہان سینئر لیڈر، راجیو ٹنڈن، ساحل میر، امرت پال سنگھ، جیوتی بھلا، سنیل کمار، گلزار جٹ، ورانچی رائنا، جگل کشور، رنجیت سنگھ، ہرجیت سنگھ، پرویندر سنگھ، محمد افضل خان، سدرشن کمار اور دیگران موجود رہے۔