Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

یوٹی کا خزانہ خالی! لیو سیلری اور گریجویٹی کی ادائیگیاں اپریل 2024سے زیر التوا

Mir Ajaz
Last updated: February 20, 2025 10:57 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

جی پی فنڈ اورSLI کی ادائیگیاں ستمبر 2024سے نہیں ہوسکیں،کروڑوں کی بلیں واجب الادا

اشفاق سعید

سرینگر//جموں کشمیر کا خزانہ خالی ہے اور پچھلے کئی ماہ سے ملازمین کو جی پی فنڈ کی ادائیگیاں بھی نہیں ہوپائی ہیں۔اتنا ہی نہیں بلکہ کشمیر کی ٹریجریوں کیلئے ستمبر سے کوئی ادائیگی نہیں ہوئی ہیں اورکروڑوں کی بلیں واجب الادا ہیں۔سب سے پریشان کن صورتحال سبکدوش ملازمین کی ہے، جنہیں واجب ادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں۔ ٹریجریاں خالی ہونے کے نتیجے میں سینکڑوں حاضر اور سابق ملازمین سمیت ٹھیکیدار اپنی ہی جمع پونجی حاصل کرنے میں ناکام ہیں اور ذہنی کوفت کا سامنا کر رہے ہیں۔ٹریجروں میں کروڑوں روپے کی بلیں کئی ماہ سے دھول چاٹ رہی ہیں۔جموں و کشمیر کی مالی ذمہ داریاں اس قدر بڑھ گئیں ہیں کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ان کے خزانے خالی ہیں۔ خالی خزانوں نے ٹھیکیداروں، پنشنرز، ریٹائرڈ ملازمین اور عوام کو سخت مشکلات میں ڈال دیا ہے کیونکہ انہیں اپنے روزمرہ کے کام چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔27جنوری کووزیر اعلیٰ نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ UT کی مالی حالت خراب ہے لیکن امید ہے کہ حکومت ہند ان کی حکومت کو بیل آئوٹ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹیریٹری کے خزانے خالی ہیں اور ان کی حکومت کے لیے تنخواہیں اور پنشن ادا کرنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ترقی کے لیے، فنڈز کی فراہمی میں بہت زیادہ رکاوٹیں نہیں ہیں۔ لیکن تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے، جب خزانے خالی ہوں تو ہمارے لیے خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔”اس کے ازالے کے لیے صورتحال مزید فوری اور سنگین ہو گئی ہے کیونکہ جاری مالی سال 2024-2025 میں صرف دو ماہ رہ گئے ہیں۔ ٹھیکیداروں، پنشنرز اور ریٹائرڈ ملازمین کے جنرل پروویڈنٹ فنڈ کے تئیں حکومت کی ذمہ داریاں خالی خزانے کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں۔”حکومت پر ٹھیکیداروں کے 3000 کروڑ روپے سے زیادہ واجب الادا ہیں۔جی پی فنڈ اور ریٹائرڈ ملازمین کو دیگر فوائد کے طور پر1000 کروڑ اور ترقیاتی شعبے میں، 4ہزار کروڑ سے زیادہ بقایا ہیں۔مرکز کی طرف سے ابھی تک صرف 50 فیصد فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔رواں مالی سال کے لیے 1.18 لاکھ کروڑ کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 22,600 کروڑ مختص کیے گئے تھے، لیکن ان میں سے 40% فنڈز وقت کی قلت اور سستی، افسروں کی نااہلی اور انجینئرنگ محکموں میں اضافی چارجز کی وجہ سے ضائع ہو نے کی دہلیز پر ہے۔گزشتہ مالی سال (2023-2024) سے واجبات کی ادائیگی کے لیے اضافی مالی مدد مانگی گئی ہے، جو بڑھ کر 10,000 سے 12,000 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سینکڑوں سبکدوش ملازمین کی لیو سیلری اور گریجویٹی کی ادائیگیاں اپریل 2024سے زیر التوا ہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو ٹھوکریں کھانا پڑرہی ہیں۔23ستمبر 2024سے سبھی سبکدوش ملازمین کے جی پی فنڈ اور SLIکیسز بھی زیر التوا پڑے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک سابق فائنا نشل کمشنر نے قریب 3سال قبل ایک فرمان جاری کیا تھا جس میں فائنانس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات دی گئی کہ وہ سبھی سرکاری محکموں کی جانب سے کسی بھی قسم ادائیگی پر فوری روک لگائے اور تب تک ملازمین کا جی پی فنڈ بھی ادا نہ کی جائے جب تک نہ فائنا نشل کمشنر سے باضابطہ اجازت حاصل کی جائے۔146ملازمین، جو سبکدوش ہوچکے ہیں، اپنے بچوں کی شادیاں نہیں کر پارہے ہیں کیونکہ عمر بھر کی کمائی انہیں ادا کرنے میں 6ماہ سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے۔سبکدوش ملازمین کیساتھ ساتھ حاضر سروس ملازمین کیلئے بھی مشکل ترین صورتحال پیدا ہوئی ہے اور ایسے سینکڑوں کیسز ہیں جن میں حاضر سروس ملازمین نے ہنگامی نوعیت کی صورتحال وقوع پذیر ہونے کے باعث ایڈوانس جی پی فنڈ کیلئے درخواستیں دی ہیں لیکن ان کے کیسز بھی زیر التوا ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
غیر معیاری پائپوں کے استعمال کا انکشاف ہائی ڈینسٹی باغات کے قیام پر سوالیہ
صنعت، تجارت و مالیات
خواہشمند کاروباریوں کیلئے دستیاب مواقع ای ڈی آئی میں زرعی یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے آگاہی پروگرام
صنعت، تجارت و مالیات
ریلائنس ریٹیل کا کیلوی نیٹر متعارف ہندوستانی مارکیٹ میں ایک نئے دور کا آغاز
صنعت، تجارت و مالیات
بمراہ کو اگلے دونوں ٹیسٹ میچ کھیلنے چاہئیں:انل کمبلے
سپورٹس

Related

صفحہ اول

سکولوں میں سوچھتاکہاں؟ ۔26.6فیصد میں لڑکیوں کیلئے بیت الخلاء نہیں ،6فیصد میں بند

July 18, 2025
صفحہ اول

شہر میں دست،قے اور پیٹ درد میں مبتلا 60فیصد مریضوں میں انفیکشن کی نشاندہی جون اور جولائی میں مضر صحت پانی پینے سے اضافہ ریکارڈ:میڈیکل سپر انٹنڈنٹ

July 18, 2025
صفحہ اول

ٹی آر ایف امریکہ نے عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دی

July 18, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?