عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمانمیاں الطاف احمد نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے قاضی گنڈ علاقے سے تین مزدوروں کی گمشدگی کی تحقیقات تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔میاں الطاف نے قاضی گنڈ کے پاجن گاؤں کے رہائشی ریاض احمد، شوکت احمد اور لامبر قاضی گنڈ کے رہائشی مختار احمد کی چند روز قبل گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تین گمشدہ افراد کی گمشدگی کی تحقیقات تیز کی جائیں جن کا پتہ 13 فروری کے بعد سے نہیں چل سکا ہے اور ان کے اہل خانہ کو ان کی موجودگی کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے گمشدہ تین مزدوروں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انہیں تمام ممکنہ مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
تین مزدوروں کی گمشدگی باعثِ تشویش ،تحقیقاتی عمل میں مزید تیزی ناگزیر:میاں الطاف
