عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/عوام کے لئے خدمات کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جموں ضلع میں سال 2024 کے دوران 7 سو 43 لاپتہ افراد کو کھوج کر اپنے اہلخانہ کے ساتھ ملایا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے جموں میں سال 2024 کے دوران 7 سو 43 لاپتہ افراد کو ان کے اہلخانہ کے ساتھ ملایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی نگرانی، ڈیجیٹل ٹریکنگ اور انٹیلی جنس پر مبنی تحقیقات کے ذریعے تیزی سے بازیافت کو یقینی بنایا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ پولیس عوامی تعاون اور لگن کے ساتھ کمیونٹی کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس تمام لوگوں کے لئے ایک پر امن اور محفوظ ماحول بنانے کے لئے اپنے مشن پر گامزن ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس ہر لاپتہ فرد کو اپنے کنبے کے ساتھ ملانے کے لئے پر عزم ہے۔
جموں میں سال 2024 کے دوران 743 لاپتہ افراد کو اہلخانہ سے ملایا گیا: پولیس
