عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے اولڈ ٹائون میں ایک سڑک حادثے میں ایک ٹیچر کی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ اولڈ ٹائون بڈگام میں جمعرات کو ایک خاتون ایک ڈمپر زیر رجسٹریشن نمبر HR55AR – 5574 کی زد میں آگئی۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ اس کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ضلع ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت شائستہ زوجہ فاروق احمد ڈار ساکن ہاوئسنگ کالونی اوم پورہ کے طور پر کی گئی ہے جو پیشے سے ایک سرکاری ٹیچر تھیں۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کی ہین۔
بڈگام سڑک حادثے میں خاتون اسکول ٹیچر کی موت واقع
