عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جہاں کشمیر میں تازہتاز برف باری اور بارشیں ہوئیں وہیں خطہ چناب کے رام،ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں بھی برف و باران کا سلسلہ آج صبح صادق سےہی شروع ہوگیاہےـ
خطہ چناب کے پہاڑی علاقون میں برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوئی ہیں ـ
برف و باراں کے اس مختصر سے سلسلے کو دیکھ کسانوں کے چہروں پر جومایوسی اور پریشانی چھائی ہوئی ہےاُس میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے ـ
خشک موسمی صورتحال کے باعث جہاں عام انسان مایوسی کاشکار ہے وہیں سرکار اور متعلقہ محکمہ بھی کافی فکرمند دکھائی دے رہاہے ـ
خطہ چناب کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں
