عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//ڈپٹی کمشنر وکاس کنڈل نے چنڈک گاؤں کا دورہ کیا اور مقامی رہائشی موکھم دین کو پردھان منتری سوریا گھر مفت بجلی یوجنا سے فائدہ اٹھانے پر مبارکباد دی۔موکھم دین نے حال ہی میں سولر روف ٹاپ سسٹم نصب کیا، جو اس خطے میں پائیدار توانائی کے استعمال کی جانب ایک اہم قدم ہے۔دورے کے دوران، ڈپٹی کمشنر نے مستفید شخص کے ساتھ کھلی بات چیت کی۔ مستفید شخص اور ان کے اہل خانہ نے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اہم منصوبے نے انہیں اپنی بجلی خود پیدا کرنے اور استعمال کرنے کا موقع دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اقدام نے ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنایا ہے اور مالی بچت میں مدد فراہم کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ پردھان منتری سوریا گھر مفت بجلی یوجنا کا مقصد گھریلو سطح پر شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ آئندہ نسلوں کے لئے ایک صاف اور پائیدار ماحول فراہم کیا جا سکے۔