سرینگر /عظمیٰ نیوز سروس/جموں و کشمیر کیرم ایسوسی ایشن، جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے تعاون سے، “میرا نوجوان، میرا فخر” کے تحت یو ٹی لیول کیرم چیمپئن شپ 2024-25 کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ ایونٹ 27 اور 28 فروری 2025 کو شیر کشمیر انڈور اسپورٹس کمپلیکس، وزیر باغ، سری نگر میں ہونا ہے۔اس چیمپئن شپ کا مقصد جموں و کشمیر کے ہر کونے میں کیرم کو فروغ دینا اور نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔