عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//پونچھ میں فشریز ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ریجنل ڈسٹرکٹ آفس میں پرادھان منتری مچھلی کسان سمردھی سہ-یوجنا (PM-MKSSY) کے تحت ایپلی کیشنز موبلائزیشن کیمپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد شعبہ ماہی گیری سے وابستہ کسانوں، مچھلی فروشوں اور مچھلی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو اس اسکیم کے فوائد سے آگاہ کرنا تھا۔یہ مرکزی اسکیم حکومتِ ہند نے 2023-24 میں شروع کی تھی اور یہ 2026-27 تک جاری رہے گی۔ اسکیم کا مقصد مچھلی پالنے والوں، مچھلی فروشوں اور مچھلی کی مصنوعات کے تاجروں کا این ایف ڈی پی پورٹل پر فوری رجسٹریشن کرنا، آبی زراعت کی بیمہ کیلئے درخواست جمع کرنا، قرض کے لئے درخواست دینا، پرفارمنس گرانٹس حاصل کرنا اور مچھلی کی مصنوعات کی حفاظت اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے ترغیبات فراہم کرنا ہے۔کیمپ میں مچھلی کے کسانوں، ماہی گیروں، تاجروں اور مچھلی کے تعاون معاشرتی اداروں کے ارکان نے شرکت کی۔ انہوں نے این ایف ڈی پی کے تحت رجسٹریشن کے فوائد حاصل کیے اور آبی زراعت کی بیمہ اور دیگر ویلیو چین پروجیکٹس میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔فشریز ڈیولپمنٹ آفیسر بھارت بھوشن نے مچھلی کے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے اسکیم کی تفصیلات شیئر کی اور اہم اقدامات جیسے این ایف ڈ ی پی پورٹل پر رجسٹریشن، آبی زراعت کی بیمہ کیلئے درخواست، ویلیو چین کے لئے پرفارمنس گرانٹس کے فوائد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مچھلی کے کسانوں کو اس اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ مزید براں، انہوں نے سی ایس سی آپریٹر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ماہی گیروں کا فوری رجسٹریشن کیا۔