عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں وکشمیر پولیس نے سانبہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے چلا ڈانگا علاقے میں ملی ٹینٹوں کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا ۔انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران 29اے کے راونڈ، میگزین اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق علاقے میں اسلحہ وگولہ بارود کی برآمدگی کے بعد منکشف ہوا کہ ملی ٹینٹ عام شہریوں کے جان ومال کو نقصان پہنچانے کی فراق میں تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔