عاصف بٹ+محمد تسکین
کشتواڑ+محمد تسکین//اتوار کی رات کشتواڑ ضلع کے قریبی علاقہ چیرہاڑ میں رونما ہوئی آگ کی ہولناک واردات میں رہایشی مکان جل کر خاکستر ہوا جس میں لاکھوں روپے کی املاک تباہ ہوئی۔دھر بانہال کے کراواہ علاقے میں پیر کی صبح پیش آئی آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان تمام مال و اسباب سمیت جل کر راکھ ہوگیا ہے۔دیررات قصبہ سے چھ کلومیٹر کی دوری پر واقع علاقہ چیرہاڑ میں عزیز محمد بیگ کے رہایشی مکان میں اچانک نمودار ہوئی جس نے دیکھے ہی دیکھے دوسری و تیسری منزل کو جلاکرراکھ کردیا ۔مقامی لوگوں نے الزام عایدکیا کہ محکمہ فائرسروس کی گاڑیوں کی جہاں موٹر ہی کام نہیں کرر ہے تھے وہیںدو گاڑیاں لاکر بھی ان سے آگ پر قابو نہ پایاجاسکا جسکے بعد مقامی لوگوں نے مقامی گھروں سے پانی لاکر آگ کو بجھایا۔ فوری طور اگ لگنے کی وجوہات کا عمل نہ ہوسکا۔ انتظامیہ نے ریڈکراس سے متاثرین کیلیئ بسترودیگر چیزیں مہیا کی ہیں۔ادھر بانہال کے کراواہ علاقے میں پیر کی صبح پیش آئی آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان تمام مال و اسباب سمیت جل کر راکھ ہوگیا ہے۔ یہ رہائشی مکان عبد اللطیف نائیک ولد مرحوم محمد جمیل نائیک کا تھا۔ آگ کی خبر پھیلتے ہی فوج کی راشٹریہ رائفلز ، فائر سروس اور پولیس کی ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئیں اور انہوں نے مقامی لوگوں سے ملکر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ۔ بچاؤ ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے ہی یہ مکان مکمل طور سے خاکستر ہوگیا تھا اور اس کے مکین اپنے بدن پر لگے کپڑوں کے بغیر کچھ بھی بچا نہیں سکے ہیں ۔ متاثرین کا کہنا ہےکہ آگ کی اس وارادت میں متاثرہ کنبے کے بچوں کی جلد ہی ہونے والی شادی کیلئے سونا ، نقدی ، راشن ، کپڑے اور بسترے وغیرہ راکھ ہوگئے ہیں۔