عظمیٰ نیوزسروس
جموں//چیف سیکرٹری اتل ڈلو نے عوام کیلئے وقف ہونے سے پہلے ’’ صحت ایپ ‘‘ کی خصوصیات اور اس کے کام کا گہرائی سے معائینہ کیا ۔ یہ اپلی کیشن، جو بی آئی ایس اے جی ۔ این نے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر تیار کی تھی ، وہ یہاں جے اینڈ کےمیں مریضوں اور صحت سے متعلق تمام پریکٹیشنر سے متعلق خدمات سے فائدہ اٹھانے کیلئے ون اسٹاپ سلیوشن کے طور پر کام کرے گی ۔ اس اپلی کیشن کا براہ راست جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے اس کی متعدد خصوصیات کا نوٹس لیا اور محکمہ صحت کے ساتھ بی آئی ایس اے جی ۔ این دونوں کی اسے حقیقت بنانے پر ان کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ پہلا ورژن خود ایک جامع ایپلی کیشن ہے جو مریضوں اور صحت کے پریکٹیشنر کو ان کے سمارٹ فونز کے ذریعہ کچھ بہتر خدمات پیش کرتا ہے ۔ ڈلو نے اس پورٹل پر تمام صحت کے پریکٹیشنرز کو شامل کرنے کے بارے میں متعلقہ افراد کو مزید حکم دیا تا کہ صارفین کیلئے ایپلی کیشن کو مزید جامع اور مفید بنایا جا سکے ۔انہوں نے انہیں یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ گھر سے مدد اور ٹیلی مشاورت کیلئے ڈاکٹروں /پیرا میڈیکس کی رجسٹریشن کے حوالے سے کچھ درجہ بندی کرنے پر غور کریں ۔ اس کے علاوہ دیگر خدمات کے بارے میں چیف سیکرٹری نے یہاں پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں میں دستیاب ڈائلیسز ، کیمو تھیراپی کی اعلیٰ درجے کی خدمات کے بارے میں معلومات شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے پردھان منتری جیون جیوتی یوجنا اور پردھان منتری سورکشا بیمہ یوجنا جیسی سکیموں کے ذریعہ انشورنس خدمات کی پیش کش کی بھی ہدایت دی ۔ چیف سیکرٹری نے ان پر زور دیا کہ وہ ہنگامی صورتحال اور ایڈوانسڈ لائف سپورٹ ( اے ایل ایس ) دینے والوں کی صورت میں ’ بیسک لائف سپورٹ( بی ایل ایس ) کی حمایت فراہم کرنے میں تصدیق شدہ پیشہ ور افراد کی انوینٹری متعارف کروائیں ۔ سیکرٹری ایچ اینڈ ایم ای ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے صحت ایپ کی خصوصیات کے بارے میں تفصیلی تصویر پیش کی ۔