Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

صحت مندو خوشگوار زندگی کےلئے | روزمرہ کے معمولات پر دھیان دیں فکر و ادراک

Towseef
Last updated: February 16, 2025 11:12 pm
Towseef
Share
10 Min Read
SHARE

عبدالولی خان

بلاشبہ ہماری زندگی ایام کا ایک تسلسل ہے، ایک کے بعد دوسرا دن مسلسل آتا جارہا ہے۔ سورج طلوع ہوتا ہے، غروب ہوتا ہے اور پھر طلوع ہوجاتا ہے اور آخر میں ہم جو زندگی گزارنا چاہتے ہیں اس کا فیصلہ ہمارے اس انداز پر ہوگا جو ہم ہر دن گزارنے کے حوالے سے اپناتے ہیں۔بدقسمتی سے ہماری زندگی کا بیشتر حصہ ایسے ہی گزر جاتا ہے۔ ہم جو چاہتے ہیں، کر نہیں پاتے، ہر نیا دن آتا ہے اور ایسے ہی چلا بھی جاتا ہے۔ یہ سلسلہ تواتر سے جاری ہے اور اس طرح ہماری زندگیوں کے ہزاروں ایام ضائع ہوچکے ہیں۔ زندگی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کےلیے معمولات زندگی میں تبدیلی لانا ہوگی۔ کامیاب زندگی کےلیے اسے نئے ڈھنگ سے گزارنا ہوگا۔ جب ہر نئے دن کو خدا کا اہم تحفہ سمجھا جائے تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔زندگی میں تبدیلی کےلیے روزمرہ کے معمولات تبدیل کرلیں۔ سوال پیدا ہوتا ہے کیسے؟ تو یہ بہت زیادہ مشکل نہیں تو بہت آسان بھی نہیں ،لیکن ممکن ضرور ہے۔ کیونکہ ہم سے اکثر کے ساتھ یہ معاملہ ہے کہ زندگی ہمیں گزارتی ہے لیکن یہ طرز عمل درست نہیں، ہمیں زندگی کو گزارنا سیکھنا ہوگا۔

ایسا تو صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب جلدی سوئیں، کیونکہ دیر سے سونے والا کچھ بھی کرلے صبح سویرے بیدار نہیں ہوسکتا اور اگر بادل نخواستہ ایسا ہو بھی جاتا ہے تو آپ تازہ دم نہیں ہوں گے۔ صبح سویرے اٹھنے سے آپ کے پاس کام کرنے کا زیادہ وقت ہوگا۔ یہ ذاتی تجربہ اور مشاہدہ رہا ہے جب کبھی دیر سے اٹھو، دن بہت مختصر محسوس ہوتا ہے۔ صبح ہمیشہ ہی پُرسکون،پُرامن، تونائی سے بھرپور ہوتی ہے، صرف ایک ہفتہ صبح سویرے اُٹھ کر دیکھ لیں، نتائج آپ کو حیران کردیں گے۔

دن بھر میں ہم جو غذا کھاتے ہیں وہ ہمارے جسم میں ایندھن کا کام کرتی ہے تو جیسے ہم اپنی گاڑی میں غیر معیاری پٹرول یا ڈیزل ڈلوانا نہیں چاہتے بالکل اسی طرح، بلکہ غذا کے معاملے میں ہمیں اس سے بھی زیادہ احتیاط سے کام لینا ہوگا کہ ہماری زندگی یا جسم یا ایندھن اچھا اور معیاری ہو۔ نیوٹریشنسٹ بتاتے ہیں کہ ناشتے میں پروٹین سے بھرپور غذائیں دن بھر چاق و چوبند رہنے میں مدد کرتی ہیں اور دماغی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔

ماضی میں ہونے والی مختلف تحقیق میں یہ بات بھرپور طریقے سے ثابت ہوچکی ہے کہ ورزش صحت کےلیے بہت ضروری ہے۔ اگر ورزش کا وقت نہیں بھی ملتا تو تیز چہل قدمی تجویز کی جاتی ہے تاکہ ہمارا جسم بہتر انداز میں کام کرسکے۔ لیکن حال میں ہونے والی ایک تحقیق نے یہ بھی ثابت کردیا ہے کہ اگر آپ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں تو زیادہ خوش، زیادہ پُرسکون، دن بھر درپیش آنے والے مسائل سے موثر انداز میں نبرد آزما ہوسکیں گے۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ تحقیق میں یہ بات کھلے الفاظ میں بتائی گئی ہے کہ ورزش کے نتائج روزمرہ کی بنیادوں پر آنا شروع ہوجاتے ہیں یعنی اگر آپ نے آج صرف 20 منٹ ورزش کی ہے تو آج ہی سے فائدہ آنا شروع ہوجائیں گے۔

ہمیں اسکول، کالج، یونیورسٹی یا دفتر سے اسائنمنٹس ملتے رہتے ہیں جو ہم نے مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوتے ہیں۔ یعنی اگر آپ نے ’To Do‘لسٹ (کرنے کے کاموں کی فہرست) بنائی ہوئی ہے تو اس میں لکھے گئے سارے کام آج تو مکمل نہیں ہوسکتے لیکن ایسا ضرور ہوسکتا ہے کہ ان میں سے انتہائی اہم کام پہلے نمٹا لیے جائیں اور اگر آج ایک کام کرلیا جاتا ہے تو کل کا انتظار کرنے کے بجائے آج ہی دوسرا کام شروع کردیں۔

روزمرہ کے کام تو کبھی ختم نہیں ہوں گے اور اگر آپ نے اپنے کاموں کی فہرست سنجیدگی سے مرتب کی ہے تو آپ کو کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہوگا۔ اس ساری مصروفیت میں اپنے خوابوں کی تعبیر، زندگی کے اہداف اور امیدوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے خصوصاً ان کے حصول کےلیے کام کریں۔ بعض ایسے کام یا مشاغل جو کرکے آپ کو بہت اچھا لگتا ہو، ایسی سرگرمیاں جو زندگی بن کر آپ کی رگوں میں دوڑتی ہوں، ضرور کریں۔ خواہ اس کا دورانیہ بہت کم ہی کیوں نہ ہو۔ زندگی کی جانب سے فراہم کیے جانے والے مواقعوں سے لطف اندوز ہوں۔ اسی طرح آرام بھی زندگی کا لازمی حصہ ہے جیسے غذا، پانی اور ہوا۔ہمارے جسم کو یومیہ اور ہفتہ وار بنیادوں پر تازہ دم ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن اس آرام میں اس قدر مشغول نہ ہو جائیں کہ روز مرہ کے معمولات متاثر نہ ہوںاور اس بارے میں ہر گز پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آرام میں اتنا وقت خرچ ہوگیا ، بس یہ بات ذہن میں رہے کہ اگر آپ آرام نہیں کریں گے تو کام بھی نہیں ہو سکے گا۔

اپنے لئے تو سب جیتے ہیں لیکن جو خوشی دوسروں کےلیے کام کرکے ہوتی ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔ جب ہم دوسروں کو خوشیاں دیتے ہیں یا دینے کی کوشش کرتے ہیں اس کے نتیجے میں ملنے والا اطمینان اور احساس انمول ہے۔ روزانہ اپنے قیمتی اوقات میں سے دوسروں کےلیے کچھ وقت ضرور نکالیں۔ کسی بچے کو پڑھا دیں، آفس کے کسی ساتھی کا کوئی کام کردیں۔ کچھ کریں جو دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرے، کسی فلاحی کام میں مالی طور پر حصہ ملائیں خواہ 10روپے ہی کیوں نہ ہوں۔ کسی دوست یا رشتے دار کو فون ہی کرلیں۔ یقین کیجئے اگر آپ نے مہینوں بعد اسے فون کیا ہوگا یا پہلی بار فون کیا ہوگا تو وہ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجائے گا۔

ہماری زندگیاں گوشت پوست کے جسم سے آگے بڑھ کر بھی کچھ اور ہیں۔ ذہن، دل اور دماغ بھی بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ اپنے اندر اپنے خالق و مالک کےلیے احسان مندی کا جذبہ پیدا کریں۔ مسکرائیں، ایک دو بار کھل کر ہنسیں بھی۔ زندگی میں امید کا دامن کسی بھی مرحلے پر ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کےلیے اللہ کی دی گئی نعمتوں کو مثبت انداز میں استعمال کریں۔دن کا آخری کام اگلے یعنی کل کےلیے اپنے اندر تازگی بھرنا ہے۔ یہ کل آپ کےلیے نئی امیدیں، امنگیں اور آگے بڑھنے کے مواقع لیے بانہیں پھیلائے کھڑا ہے۔ اگر پژمردگی سے اس کا سامنا کیا تو یہ ایک کامیاب دن نہیں ہونے والا۔ اس کےلیے خود کو کم از کم 10 منٹ دیں تاکہ آج کے مسائل اور پریشانیاں آج ہی میں رہ جائیں اورجب آپ کل میں داخل ہوں تو آج کی تھکن کا نام و نشان بھی پاس نہیں ہونا چاہیے اور اگر آج کوئی کام مکمل نہیں ہوا تو اس میں پریشان ہونے کے بجائے کل اسے مزید قوت کے ساتھ شروع کردیں۔ یقین مانیے یہ جذبہ آپ کو کامیاب کردے گا۔ اگر آپ نے کل سے ملنے کی تیاری مکمل کرلی ہے تو پھر ’کل‘ بھی آپ کا اس انداز میں استقبال کرے گا اور ساتھ دے گا کہ آپ کا ہر ’کل‘ ہر ’آج‘ سے بہتر ہوتا چلا جائے۔

آپ انتہائی خوش قسمت ہیں کہ آپ کو اتنی ساری اہم باتیں اتنے کم وقت میں مل گئیں کیونکہ کم از کم مجھے ہی سب کچھ سیکھنے میں اور جاننے میں برسوں لگے ہیں۔
مشہور مقولہ ہے عقل مند دوسروں کی غلطیوں جبکہ بیوقوف اپنی غلطیوں سے بھی کچھ نہیں سیکھتا۔ اب گیند آپ کے کورٹ میں ہے، دیکھیں آپ ان کو اپنانے میں کتنا وقت لیتے ہیں۔ میرا تو مشورہ یہی ہے کسی ایک بھی بات کو چھوڑے بغیر تمام باتوں پر عمل شروع کردیا جائے، بہتری آنے میں مہینے یا سال درکار نہیں بلکہ یہ دنوں کی بات ہے اور بعض کام تو ایسے ہیں جن کے ہاتھ کے ہاتھ آتے نتائج آپ کو حیران کردیں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سید محمد الطاف بخاری نے مزار شہداء پر حاضری نہ دینے پر حکمران جماعت کے لیڈروں کو لتاڑا کہا، وزیراعلیٰ کو مزار شہدا پر جانے سے کون روک سکتا تھا؟ وہ جان بوجھ کر آج دلی چلے گئے
تازہ ترین
دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! کتب بینی کی روایت دَم توڑ رہی ہے فکر انگیز

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

گرمائی تعطیلات اور گرمی کا موسم فکر و ادراک

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! سیکھنے میں کیسی شرم؟ سوال علم کی ابتدا ہے

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?